سانحہ ماڈل ٹاؤن : ن لیگ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ لیگی پاناما کو بھی بھول گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پر دہشتگردی کے 40 جھوٹے مقدمے درج کروانے والے شریف برادران کس انتقام اور احتساب کی بات کرتے ہیں؟ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں مارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ابھی تو ان کا احتساب شروع ہی نہیں ہوا۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جب سے سیاست میں آئے ہیں انہوں نے صرف موج میلے دیکھے ہیں، منہاج القرآن کے خلاف اشرافیہ کے زیر اہتمام کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں نے جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی بھرمار کی مگر ہم نے شریفوں کے ہر ظلم کا مقابلہ کیا اور کررہے ہیں۔

 
Loading...