وہی ہوا جس کا ڈر تھا : وزیراعظم نواز شریف کب مستعفیٰ ہورہے ہیں؟ ن لیگی قیادت نے خود ہی اندر کی بات بتادی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہماری قیادت پر کوئی کرپشن یا خورد برد کا کیس نہیں ہے، ان کے ذاتی کاروبار کو تباہ کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں سپریم کورٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کیلئے راستے بند نہیں ہو رہے بلکہ راستے ان لوگوں کیلئے بند ہو رہے ہیں جو اسلام آباد کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز، رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،عامر خان،جاوید اقبال،رانا احسن شرافت ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مثال قائم کردی ہے۔ 

 
Loading...