پنجاب کے کھلاڑی نے کاغذی شیر کے پرخچے اڑا دیے : علیم خان نے شہباز شریف کے خلاف ایسا کام کردیا کہ ن لیگی چکرا کررہ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ آمریت کے پروردہ کس منہ سے جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں،جے آئی ٹی میں پیشی پر تلملائے شہباز شریف نے جنرل(ر)مشرف پر نہیں اداروں پر تنقید کے نشتر برسائے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلا، عبدالعلیم خان نے یہاں حلقہ این اے122سے میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران نے سیاست کو کاروبار بنانے کا ہنر ضیاء الحق کے دور آمریت میں سیکھا،اپنی وفاداریاں بیچ کر نہ صرف اثاثے واپس لئے بلکہ ان میں کئی گنا اضافے کا بندوبست بھی کرلیا۔ 

سربراہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وہ اپنی اور اپنی جماعت کی فکر کریں عمران خان پر تنقید کر نے کی بجائے وہ اپنے لیڈر آ صف زرداری کے بارے میں عومی تاثرات جا ننے کی کو شش کریں ۔ سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو معززججوں کی جانب سے نااہلی کا سرٹیفکیٹ ملنے کے باوجودشریف برادران کاایمانداری کی بڑھکیں مارنا سمجھ سے بالاتراورشرمناک ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ شریف برادران کوبہترین اداکاری پر فلم فیر ایوارڈ ملنا چاہئے۔

 
Loading...