فٹ  بال میچ  دیکھنے والے پاکستانیوں کو اب ویزے کی ضرورت نہیں ، روس نے ایسا اعلان کر دیا کہ   شائقین  نے روس جانے کی تیاریاں شروع کر دیں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ آئندہ برس روس میں ہونے جا رہا ہے اور شائقین کے لیے روسی حکام کی طرف سے ایسا اعلان کر دیا گیا ہے کہ جان کر ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا۔

 خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ ”دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے بغیرویزے کے روس آ سکیں گے۔“ شائقین کو یہ بغیرویزہ روس میں داخلہ دینے کے لیے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔
اس قانون کے تحت دنیا بھر سے جس شخص کے پاس میچوں کے ٹکٹ اور روسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ فین آئی ڈی‘ (Fan ID)ہو گا اسے بغیر ویزے کے روس میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ یہ قانون صرف ورلڈکپ کے آغاز سے انجام تک لاگو رہے گا اور دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین ویزے کی قطاروں میں لگے بغیر روس پہنچ کر فیفا ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

 

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...