شریفوں کی چڑیا  پی ٹی آئی کے ٹائیگروں کے ہاتھ چڑھ گئی: اہم ترین حکومتی شخصیت نے تحریک انصاف پر ایسا الزام عائد کر دیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے حامیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے ہراساں کیا ، ہاتھا پائی کی اور دھکم پیل بھی کی جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مداخلت کی اور مجھے حفاظت کے طور پر وہاں سے دور لے گئے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ اگر چہ اس دوران مجھے بے حد محبت اور عزت ملی مگر اس کے باوجود تحریک انصا ف کے حامیوں نے میرے ساتھ نارواں سلوک کیا جو قابل مذمت ہے۔نجم سیٹھی کے اس ٹویٹ پر جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ،مشکوک افراد نے سیاسی نعرے بازی کی مگر ہجوم کی اکثریت نے پاکستان کی فتح کی خوشیوں کو نفرت سے خراب کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...