فائنل  جیتتے ساتھ ہی اتنی بڑی ترقی:  قومی ٹیمکے کپتان کو ناقابل یقین تحفہ مل گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں  کامیابی حاصل کرنے پر  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد کو  پی آئی اے انتظامیہ نے  گروپ 7 میں ترقی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کے  چید ایگزیکٹو  آفیسر نیئر حیات نے  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد کو  گروپ 7 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی  سردار مہتاب عباسی، چیئرمین عرفان الٰہی  اور پی آئی اے  کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر نیئر حیات نے میچ جیتنے پر  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی ہے

 
Loading...