ہم نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کر رکھا ہے، عمران خان کے ناپسندیدہ ترین شخص نے حیران کن بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈکوارٹزر میں ”بدعنوانی سے انکار“ کے عنوان سے تدارکی و آگاہی مہم پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیب نے اجلاس کو بتایا کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر ”بدعنوانی سے انکار“ کے عنوان سے انتہائی فعال وموثر تدارکی و آگاہی مہم کے نتیجے میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسپشن انڈیکس (سی پی آئی) کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان126ویں سے 116ویں نمبر پر آگیا ہے۔

 پاکستان نے نیب کی کوششوںسے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارے کو بدعنوانی کے خلاف تدارکی و آگاہی سرگرمیاں شروع کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ نیب کرپشن کے خلاف آگاہی کیلئے مختلف سرکاری،غیر سرکاری اور شہری حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہے اور ان کے تعاون اورمشارت سے بدعنوانی کے خلاف پیغام کو پھیلایا جا رہا ہے، معاشرے کے تمام طبقات سے حاصل کردہ فیڈ بیک سے اس مہم کی کامیابی کا ثبوت ملاہے، نیب کی کوششوں سے اس وقت تمام شیڈولڈ بنکوں کی اے ٹی ایم کی پرچیوں پر ”بدعنوانی سے انکار“ کا پیغام موجود ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن، ایس این جی پی ایل، اسلام آباد ٹریفک پولیس، آئیسکو، لیسکو،گیپکو اور فیسکو نے بھی نیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ بدعنوانی تمام بُرائیوں کی جڑ ہے اور قومی احتساب بیورو نے تمام اشکال اور اقسام کی بدعنوانیوں کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔(ش س م۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...