پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں اکثر اساتذہ کرام کس طریقہ کار کے تحت تعینات ہیں ؟ حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں ٹینورٹریک سسٹم کے تحت 3337 اساتذہ تعینات ہیں ان میں 341 پروفیسرز، 147 ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور 2849 اسسٹنٹ پروفیسرز شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر کی سرکاری جامعات میں صحتمندانہ مقابلے کی فضاءقائم کرنے اور اساتذہ کو تدریس و تحقیق کیلئے آزادانہ ماحول کی فراہمی کیلئے ٹینور ٹریک سسٹم(ٹی ٹی ایس) کے تحت 2008ءسے اساتذہ کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔(ش س م۔ ن)

 
Loading...