امریکی بحری جہازکو حادثہ :لاپتہ فوجی کس حال میں ملے ؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹس گرالڈکےحادثے میں لاپتہ 7امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں ۔امریکی بحریہ نےفوجیوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب امریکی میزائل شکن بحری جہاز فلپائن سے آنےوالے تجارتی جہاز سے ٹکراگیا ۔جاپانی ساحل کےقریب حادثے میں امریکی بحریہ کے کپتان سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھےجنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی لاشیں جہاز کے تباہ شدہ حصے کی طرف آپریشن کے دوران ملیں۔(ش س م۔ ن)