حکومت جاتی ہے تو بے شک چلی جائے: عمران خان نے  خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں  کو ایسا پیغام دے دیا کہ جان کر آپ کے دل میں کپتان کی عزت اور بڑھ جائے گی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے محکمہ صحت میں ریفارمز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،حکومت جاتی ہے تو جائے خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کرؤں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹرز کو اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے عوام سے جن وعدوں پر ووٹ لیا وہ ہر قیمت پورے کرے گی،ہڑتالی ڈاکٹرز کرپٹ سیاسی ٹولے کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں ، دنیا میں پالیسی بنانا ڈاکٹرکا کام نہیں بلکہ منتخب حکومت کا کام ہوتا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ میں خیبر پختونخوا کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیم اور صحت کے نظام میں تبدیلی لاکر نیا خیبرپختونخوا بنائونگا، جبکہ وزیر صحت سے ڈاکٹرز کے جائز مطالبات پر بات کی ہے،،امید کرتا ہوں کہ ہڑتالی ڈاکٹرز نیا خیبرپختونخوا بنانے میں ساتھ تحریک انصاف کا ساتھ دے گی ۔

 

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...