ریحام خان سے بچ کر رہنا : عمران خان نے ایسی وارننگ جاری کردی کہ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گئے

سوات (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خا ن کے دورہ مٹہ سوات کے موقع پر اپنی مقامی قیادت کو خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ریحام خان کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر ، تحصیل کونسلر اور مقامی کارکنوں کو سختی سے تنبیہ کر دی گئی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی جلسے میں شرکت نہ کرے۔ مرکزی قائدین نے کہا ہے ریحام خان پاکستان تحریک انصاف کا کبھی حصہ پہلے تھیں اور نہ اب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریحام خان کا نام پاکستان تحریک انصاف کے لئے قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔ اب ان کی جانب سے پارٹی کے خلاف خوفناک سازشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس لیے کسی بھی پارٹی رہنما کو اس کا حصہ بننے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ مرکزی قیادت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن قریب آتے ہی فصلی بٹیرے عوام کو گمراہ کرنے کےلئے سرگرم عمل ہوچکے ہیں ۔ لیکن وہ اپنے ایسے عزائم میں ناکام ہوجائیں گے۔(آ۔ع)