تمہارا علاج تو ہم کر لیں گے: بی بی رانی نے عمران خان کو کھلی دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہر اقتدار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں کا سپریم کورٹ سے کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات پر از خود نوٹس لیا جائے ورنہ ہم کپتان کا علاج کر لیں گے، وزیر اعظم کبھی بھی احتساب سے نہیں گھبرائے۔ عابد شیر علی بولے ہم پر الزام ہو تو وہ جے آئی ٹی میں جاتا ہے، عمران خان پر الزام لگے تو سارے ادارے خاموش ہو جاتے ہیں، میرا چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ وہ عمران خان پر الزام کا سو موٹو نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں چلے گا کہ ایک شخص کو کھلی چھوٹ دے دی جائے کہ وہ جس ادارے پر چاہے الزام لگا دے، کیا عمران خان مقدس گائے ہے؟ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈبہ پیر اور چور قرار دے ڈالا۔

مریم اورنگزیب بولیں شریف فیملی کے جے آئی ٹی پر تحفطات قانونی اور آئینی نوعیت کے ہیں جن کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے اور اگر ان تحفظات کا جواب آنے سے قبل کوئی فیصلہ ہوا تو یہ تحقیقات نامکمل ہوں گی اور پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دہشتگردی کی عدالت سے، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگے ہوئے ہیں اور جب تک وہ اپنا احتساب نہیں کرواتے اس وقت تک وہ دوسروں کے احتساب کی بات نہیں کر سکتے۔(ش س م۔ ن)