شہر اقتدار کی ایک اور بیگم صاحبہ نے غریب بچے پر قیامت ڈھا دی، تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ پوش سیکٹر ایف ٹین میں مالکان نے گلاس توڑنے پر 13 سالہ رمضان کو بُری طرح زدوکوب کرڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ایف ٹین میں 13 سالہ گھریلو ملازم کو مالکان نے چوری کا الزام لگا کر بُری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کو زخمی حالت میں پولس نے پمز منتقل کیا۔

گھرکے ہی کسی فرد نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ بچے کی میڈیکل رپورٹ آج جاری ہوگی‘ تاہم ابتدائی معائنہ کے دوران بچے کی آنکھ پر گہری چوٹ بتائی گئی ہے۔ پولیس تھانہ شالیمار نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ رمضان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ گھر کی مالکان نے بچے پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اسے بُری طرح مارا پیٹا حالانکہ بچے نے کوئی چوری نہ کی بلکہ اس کے ہاتھ سے کانچ کا گلاس ٹوٹا جس پر مالکن سیخ پا ہوگئی۔(ش س م۔ ن)