شہباز شریف کی سکینر سے گزر کر تلاشی ، شیخ رشید کے بیان نے ملکی سیاست میں بھونچال  پیدا کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک سکینر سے گزرنے کے بعد تلاشی دی ۔ وہ میرے بھائی اور میرے دوست ہیں لیکن سکینر سے گزرنے کے بعد تلاشی دینے کا صاف مطلب یہ ہے کہ کہ سکینر سے گزر کر آگے آگئے ہیں،۔ سکینر پیچھے رہ گیا ہے اور اب سکیورٹی گارڈ آپ کی تلاشی لے رہا ہے یعنی وہ سکینر سرے سے کام ہی نہیں کر رہا ۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ سکینر کو سکریپ کے مال میں خرید کر اس میں بھی قوم کا پیسہ کھایا گیا ہے ۔ اورخود کسی پروگرام میں آکر اس طرح سے تلاشی دینا بھلا اب عوا م کو کہاں بے قوف بنا سکتا ہے۔(آ۔ع)

 
Loading...