چنیوٹ : 22 سالہ لڑکی نے اپنے 65 سالہ شوہر سے جان چھڑانے کے لیے انوکھا طریقہ آزما ڈالا، تفصیلات جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

چنیوٹ(ویب ڈیسک)گھریلو ناچاقی لڑائی جھگڑے بیوی نے شوہر کو ذہریلا دودھ پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمہ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر محلہ دارلصدر میں 22 سالہ ملیحہ بشارت نے اپنے گھریلو حالات کے جھگڑوں سے تنگ اپنے 66 سالہ خاوند بشارت کو دودھ میں زہریلی چھپکلی ابال کر ذہریلا دودھ پلایا جس سے خاوند ہلا ک ہو گیا معلوم ہوا کہ میاں بیوی کا عمر کا بہت فرق بھی تھا آئے روز جھگڑا رہتا تھا ذرائع کے مطابق مقتول کی پہلی بیوی بچے بیرون ملک تھے یہ دوسری شادی تھی۔ قادیانی میاں بیوی کا عمر میں بہت فرق بتایا گیااور اکثر خاوند بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا۔ تھانہ چناب نگر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 230 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔(ش س م۔ ن)

 
Loading...