اداکارہ ماہرہ خان ٹی وی ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں ؟ انکشاف ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں اور انہوں نے فی قسط تین لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے 2006 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا،ماہرہ خان نے مختلف ٹی وی چینلز پر ٹی وی شوز کی میزبانی کی جن میں موسٹ وانٹڈ اور ویک اینڈ ود ماہرہ شامل تھے،2011 میں ماہرہ خان نے شعیب منصور کی فلم بول سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس پر ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا،ماہرہ خان نے دیگر ڈرامہ سیریلز اور پاکستانی فلموں میں کام کیا جس کے بعد انہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور اداکارہ نے بھارتی فلم کی کامیابی کے بعد پاکستان واپس آکر کام کا معاوضہ بڑھا دیا جس پر پاکستانی ہدایتکار پریشان ہیں،ماہرہ خان نے فی قسط تین لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس وقت ماہرہ خان چند پاکستانی فلموں کو سائن کر چکی ہیں جن کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔(ش س م۔ن)

 
Loading...