ستاروں کی روشنی میں آج آپ کا دن کیسا گزرے گا؟   جانیئے اس خصوصی رپورٹ میں

10جون ہفتہ۔ مالی امور پر نظر رکھیں گے۔ کاروباری امور میں محتاط رہیں۔ معاملات طے کرتے وقت سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں۔ شریک کار کیساتھ اہم معاملات طے کر سکیں گے

برج ثور
10جون ہفتہ۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت بزرگوں سے مشاورت سود مند ہو گی۔ شادی، شراکت اور وراثت کے ذریعہ فائدہ ممکن ہے۔ کاروباری و کیرئیر سے متعلقہ امور میں تیزی رہے گی۔
برج جوزا
10جون ہفتہ۔ مالی امور میں احتیاط برتیں۔ اپنی صحت سے غفلت نہ برتیں کسی اجتماعی تقریب میں شرکت ہو سکے گی۔ سفر پیش آنےکا امکان ہے۔ بعض معاملات میں دوسروں سے الجھنے کوشش نہ کریں۔
برج سرطان
10جون ہفتہ۔ ملازمت اور صحت کے معاملات بہتر رہیں گے۔ سماجی حیثیت میں اضافہ کا ہو سکے گا۔ مادی فوائد کے حصول کا سبب بھی بنے گا۔ اخراجات پر قابو اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
برج اسد
10جون ہفتہ۔ ترقیاتی منصوبوں میں رجحان ہو گا۔ کاروباری و ملازمتی لحاظ سے مثبت دن ہوں گے۔ آپ کسی گروپ میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔
برج سنبلہ
10جون ہفتہ۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے مصروفیت بڑھے گی۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ وقتاً فوقتاً ڈاکٹر سے رجوع کرتے رہیں۔ ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ کسی دوست کیساتھ مفید تبادلہ¿ خیال کر سکیں گے۔
برج میزان
10جون ہفتہ۔ گھریلو ضروریات کیلئے کوئی الیکٹرانک کی چیز خرید سکیں گے۔ اہم امور سے متعلق فیصلے کر سکیں گے۔ عہد وپیمان کی فضا قائم ہو اور وراثتی امور سے متعلق غلط فہمیاں دور ہو سکتی ہیں۔
برج عقرب
10جون ہفتہ۔ ملے جلے حالات ہوں گے۔ اپنی اصول پسندی پر ڈٹے رہیں گے۔ مالی معاملات میں اچھی خبر ملے گی۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔آپ دوسروں کے ساتھ لین دین کر سکیں گے۔
برج قوس
10جون ہفتہ۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ جس سے شراکتی امور خاص طور پر عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر کےے گئے کام اور ملازمتی امور میں خاصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ عہد و پیمان کی فضا قائم رہے گی۔
برج جدی
10جون ہفتہ۔ منصبی پوزیشن بہتر ہو گی۔ ماتحت عملہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ آپ مستقل بنیادوں پر کوئی کام شروع کر سکیں گے۔ بعض ایسی ذمہ داریاں آپ کو سونپی جائیں گی جن پر طبعیت مائل نہیں ہو گی۔
برج دلو
10جون ہفتہ۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ دماغی اور انتظامی صلاحیت سے مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔ زمین و جائیداد یا وراثت کے ذریعہ سے فائدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ گھریلو حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
برج حوت
10جون ہفتہ۔ مزاج میں سنجیدگی رہے گی۔صبر کا دامن ہاتھی سے جانے نہ دیں۔ کو مالی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ شریک کار کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

بشکریہ : آسٹرالوجر:علی زنجانی

 

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...