الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کی تیاریاں ؟ انٹرپول سے اچانک ناقابل یقین خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹرپول سے باضابطہ رابطہ، ایف آئی اے نے انٹرپول کو باقاعدہ درخواست بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول کو بھجوائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم مختلف مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہے، انٹرپول کے قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے گئے ہیں، لہٰذا اب ان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔ بانی متحدہ مختلف فوجداری مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔