تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد: یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسے چیز مشعال خان کے گھر پہنچا دی کہ ایک بار پھر کہرام مچ گیا

پشاور(ویب ڈیسک ) یونیورسٹی سے مشعال خان کا سامان لواحقین کےحوالے کردیا گیا، سامان میں کپڑے ، جوتے ، کتابیں اور بیگ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشعال خان کا سامان لواحقین کےحوالے کردیا گیا، مشعال کے والد کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد مشال کا سامان ہمارےحوالے کیا گیا، مشعال خان کے قتل کے بعد کمرے میں لوٹ مار بھی کی گئی ، سامان سےلیپ ٹاپ ، کیمرہ ، موبائل،آئی ڈی کارڈ غائب ہیں۔مشعال کے والد کا مزید کہنا تھا کہ مشعال کی زندگی پر مشتمل ذاتی ڈائری بھی موجود نہیں ، جے آئی ٹی نے غائب سامان کی تلاش کی یقین دہانی کرائی ہے۔مشال خان کی جیب سے برآمد 270 روپے بھی والد کے حوالے کئے گئے۔یاد رہے مشال خان قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق طالب علم مشال خان کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ اہانت مذہب کا جھوٹا الزام لگا کرقتل کیا گیا جس کے لیے مشتعل ہجوم کے جذبات کو بھڑکایا گیا اس سازش میں کچھ یونیورسٹی ملازمین اورسیاسی جماعت کے مقامی رہنما شامل ہیں۔رپورٹ میں مشال خان کو اہانت مذہب میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مشال اوراس کے ساتھیوں کے خلاف توہینِ رسالت یا مذہب کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں لیکن مخصوص گروپ نے توہین رسالت کے نام پرلوگوں کو مشال کے قتل کے خلاف اکسایا گیا۔

 
Loading...