نیلی نیلی آنکھوں والی اداکارہ نیلی تو آپ کو یاد ہوں گی ۔۔۔۔ ان دنوں  کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کئی دہائیوں تک  پاکستان فلم انڈسٹری  کے افق پر راج کرنے والی اداکارہ نیلی  سے آپ بخوبی واقف ہوں گے  ۔ نیلی کے نام سے جانیوالی اس اداکارہ کا اصل نام نیلو فر تھا اور یہ اپنی ہر فلم میں آنکھوں کا رنگ نیلا کرنےکیلئے نیلے رنگ کے لینس استعمال کیا کرتی تھی اور اسی وجہ سے ان کا نام نیلو فر سے نیلی پڑ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیلی کی والدہ کی دوسری شادی حیدر آباد کے ایک معزز گھرانے میں ہوئی۔ نیلی اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھیں، نیلی نے بے شمار پاکستانی فلموں میں کام کیاان کی معروف فلمسٹار جاوید شیخ کے

ساتھ جوڑی شائقین نے بہت پسند کی۔ نیلی کی بہترین فلموں میں ’مشکل، کالے چور‘ نے فلم بینوں کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ 2006میں نیلی کی آخری فلم ’دلہن بنتی ہیں نصیبوں والیاں‘منظر عام پر آئی۔اس فلم کے بعد نیلی نہ صرف پردہ سکرین سے غائب ہو گئیں بلکہ فلم انڈسٹری سے متعلق شاید ہی کوئی ایسا بندہ ہو جو نیلی سے متعلق جانتا ہو کہ وہ کہاں ہیں۔

نیلی کی زندگی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ نیلی کی پہلی شادی سرفراز مرچنٹ نامی شخص کے ساتھ ہوئی اور نتیجہ طلاق پر منتہج ہوا۔ بعد ازاں نیلی نے اسد بخاری نامی ایک شخص کے ساتھ زندگی کا ہمسفر بننے کا فیصلہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ نیلی کے دو بچے ہیں اور وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں جبکہ لاہور میں بھی اپنی رہائش گاہ پر ان کا آنا جانا رہتا ہے۔آج کل گھریلو مصروفیات میں مگن ہیں (ذ،ع۔ع)