تہلکہ خیز خبر :  شریفوں کی جانب سے پورے کا پورا سی پیک منصوبہ بیچے جانے کی کوشش کا انکشاف

اسلام آباد(ویب  ڈیسک) نیب عدالت کے باہر ہونے والی  شدید ہنگامہ آرائی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج کہا کہ مسلم لیگ ن کی قسمت ہی  خراب ہے ۔اللہ نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا ہے

تفصیلات کے مطابق اپنا مؤقف دیتے ہوئے انہوں نے  مزید کہا کہ آج کے واقعے کے بعد میرا یقین پختہ ہوتا جارہا ہے کہ اللہ نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا ہے۔یہ نظام اسطرح مزید نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت نے کہا کہ خدا کے واسطے کوئی تو کاغذ لاؤ۔اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی میٹنگ میں جا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سارا سی پیک بیچنے جا رہی تھی ۔

یاد رہے کہ آج مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران ایک وکیل زخمی بھی ہوگیا۔

وکلا نے الزام لگایا کہ انہیں پولیس نے عدالت جانے سے روکا اور ڈنڈے برسادیئے جس کےباعث ان کے ساتھی وکیل کا سر پھٹ گیا جسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد وکلا کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے پاس پہنچ گئی اور مطالبہ کیا کہ ہم پر تشدد کیا گیا ہے جس کا ازالہ کیا جائے تاہم احتساب عدالت کے جج نے وکلا پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد وکلا پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کریں۔اور جلد کوئی اقدام اٹھائیں (ذ،ع۔ع)