تیری اورنج  تے  میٹرو نوں اگ لاواں ۔۔۔۔۔ ایک ہی واقعہ میں قتل ہونیوالی چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اپنا گردہ بیچنے پر کیوں مجبور ہو گیا ۔۔۔۔ انکشاف  شاید شریفوں کو بھی شرما دے

وہاڑی (ویب ڈیسک ) ایک مظلوم شخص اپنی ماں کے ہمراہ پولیس کے ظلم سے تنگ آکر  ڈی پی او کے دفتر پہنچ گیا ،اس بیچارے کو  4 بہنیں قتل ہونے کے باوجود انصاف نہ مل سکا، دفتر کے باہر انصاف کی دہائیاں دیتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے وہ اپنی ضعیف ماں کے ہمراہ انصاف کیلئے دہائیاں دے رہا ہے۔ اس شخص نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کی چار بہنیں قتلہ گئیں لیکن 3 مہینے گزر گئے ایس ایچ او نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے ایک بھی چھاپہ نہیں مارا۔

اس شخص نے بتایا کہ اس نے پولیس کو رشوت دینے کیلئے اپنا ایک گردہ بھی بیچ دیا ہے لیکن پولیس نے ملزم پارٹی سے بھاری رشوت لے لی اور کارروائی سے گریزاں ہے۔ ’

ہم نے ایس ایچ او بالی گجر کو ریکارڈنگز بھی سنادیں لیکن وہ قاتلوں کو پکڑنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا‘۔ مذکورہ شخص نے مزید بتایا کہ اس نے ڈی پی او وہاڑی کو 20 درخواستیں لکھی ہیں مگر ان کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔پولیس بااثر ملزمان پر ہاتھ دالنے سے گریزاں ہے (ذ،ع۔ع)