میں قبر  تک  تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان  نے پاکستان  کو نوچنے والوں کو  پیشگی آگاہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی  کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دانیال عزیز کےبیان پر اپنے  شدیدردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو لوٹا ہے

 انہوں نے ملک کے بچے بچے کو قرضے کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ۔ یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں قانونی جنگ لڑوں گا، نا اہل بھی ہو گیا تو ان کو پھر بھی نہیں چھوڑوں گا۔

 ان کا کہنا تا کہ ان کی ایک کوشش ہے کہ یہ پکڑے گئے ہیں تو دوسروں پر بھی الزام لگا کر ان کو پکڑوا دیں۔ مجھے اورمیری طرح کے لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے سب کیا جا رہا ہےجبکہ یہ خود چور اور ڈاکو ہیں 2008میں ہر پاکستانی پر 35ہزار قرض تھا جو ان کے قرضے لینے کی وجہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 20ہزار روپے فی پاکستانی ہو چکا ہے۔

 ان کی کوشش ہے کہ حمام میں سب کو ننگا ثابت کرنے کیلئے یہ کسی طرح مجھے بھی جیل میں ڈلوادیں یا سپریم کورٹ سے نا اہل کروا دیں مگر میں قانونی جنگ لڑوں گا اور اگر نا اہل بھی قرار دیدیا گیا تو پھر بھی ان کو نہیں چھوڑوں گا۔ اور  ان کے احتساب تک لڑتا رہوں گا (ذ،ع۔ع)