مریم  بی بی : ہم تو مشورہ دیتے ہیں کہ ہر چیز پر لعنت بھیجو اور چپ چاپ ۔۔۔۔۔ خیر خواہوں نے لاڈو رانی کو  کار آمد مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پارٹی ارکان نے مریم نواز کو لندن جانے کا مشورہ دے ڈالا۔آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید  ہنگامہ آرائی ہوئی جس پر کارکن مریم نواز سے استفسار کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بدمزگی کے واقعے کے بعد مریم نواز نے پارٹی ارکان سے مشاورت کی۔پارٹی ارکان نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے پانچ دن باقی ہیں۔آپ والدہ کی عیادت کے لیے لندن چلی جائیں۔

مریم نوز کو تو لندن جانے کا مشورہ دے دیا گیا لیکن کیپٹن صفدر کو لندن جانے کے لیے عدالت سے اجازت درکار ہوگی۔

ملاقات میں پرویز رشی، دانیال عزیز، مائزہ حمید اور مریم اورنگزیب موجود تھیں۔لندن جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز خود کریں گی۔ لیکن اراکین کی جانب سے انہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد از جلد چلی جائیں (ذ،ع۔ع)