پاک فوج زندہ باد ۔۔۔۔۔ کینیڈا  سے ایسا پیغام آ گیا کہ  پاک فوج سمیت پوری قوم  کا سر فخر سے بلند ہو گیا

اوٹاوا(ویب ڈیسک ) مغوی کینیڈین امریکی خاندان کے والدین نے پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔مغوی خاندان کو پاک افغان سرحد پر انٹیلی جنس آپریشن میں بازیاب کرایا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا شہری جوشوا بوائل کے والدین نے ویڈیوبیان جاری کرکے پاکستانی فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ پیٹرک اور لنڈا بوائل نے کہا کہ ان کے بیٹے جوشوا بوائل، ان کی امریکی اہلیہ کائیٹلن کولمین اور ان کے 3 بچوں کو بازیاب کرانے پر پاکستانی، امریکی، افغان اور کینیڈا کی حکومتوں کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہادر پاکستانی سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تمام پانچوں یرغمالیوں کو زندہ بچایا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا تھا جن میں ایک کینیڈین جوشوا بوائل اس کی بیوی امریکی شہری کائیٹلن کولمین اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔گزشتہ روز ٹرمپ بھی پاکستانی فوج کی تعریف کر چکے ہیں (ذ،ع۔ع)