اانتہائی افسوسناک خبر : راولپنڈی میں خوفناک حادثہ ، 07 افراد لقمئہ اجل بن گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راوپنڈی میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں 07 افراد جاں بحق جبکہ چند افراد  زخمی ہوئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق کار کامرہ کے علاقے میں اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب کار ڈرائیور تیز رفتاری میں ڈمپر کو اوور ٹیک کر ہا تھا۔ پولیس  نے  حادثےمیں 07 افراد کے جاں بحق ہونے کی  تصدیق کی جبکہ حادثے میں جائے وقوعہ پر موجود چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول  ہوئی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں  کے ورثاء کی تاحال تلاش جاری ہے۔ (ا،خ ۔س)