فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار کے درمیان جھگڑا : جہانگیر ترین نے بہت بڑے مسئلے کا شاندار حل ڈھونڈ نکالا

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے ڈار برادران کے خلاف شکایات لے کر  پارٹی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین  کے پاس پہنچ گئیں۔

 جہانگیر ترین سے ملاقات میں  فردوس عاشق نے انہیں اپنے  تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ  عام انتخابات  2018 میں این اے 111 سے فردوس عاشق اعوان ہی پی ٹی آئی کی   پارٹی امیدوار ہو نگی۔ اس موقع پر  جہانگیر ترین نے  کے ڈار برادران اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان اختلاف کو   پارٹی کے لئے پریشان کن قرار دیا ، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

سیکرٹی جنرل نے دونوں  گروپس کو   ہدایت کی کہ پارٹی رہنماﺅں کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی بجائے خواجہ آصف کو ہدف تنقید بنانا چاہئے۔(ا، خ ۔س)