احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی : شیخ رشید نے (ن) لیگ کی سازش کا پردہ چاک کر دیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان قبضہ گروپ ہے ، ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، پاکستان کو بچانا ہے تو چوروں کو بھگانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے احتساب عدالت کے باہر ہلڑ بازی پر اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بدمعاش اور قبضہ گروپ ہیں، پاکستان کو بچانا ہے چوروں کو بھگانا ہے ان کا بس چلے تو ہمیں لال حویلی میں آکر ماردیں، ملک کو بچانے کیلئے قوم کو باہر نکالنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ اسحاق ڈارکوعہدے سے ہٹا دیا جائے تونیا وزیرخزانہ کچھ کام کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہیں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس لیے میرے خلاف بات ہورہی ہمریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں، یہ سب بے ایمان ہیں، چوروں کے ساتھ کھڑاہونے والا بھی بے ایمان ہے۔ (ا،خ ۔ س)