رانا ثنااللہ کو اپنے کیے کی سزا مل گئی ۔۔۔ تاحیات پابندی لگادی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) ختم نبوت پر صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے متنازعہ بیان کے خلاف علما کے ساتھ ساتھ وکلا اور طالب علم بھی میدان میں آگئے وکلاء اور طلبہ نے کہا کہ ختم نبوت کے اقرار کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔

وکلاء نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کے خلاف آئنی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے راناثنااللہ کی ممبر شپ بھی ختم کردی اورلاہور ہائیکورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی ۔ متنازعہ بیان کے خلاف سراپا احتجاج طلبہ نے کہا کہ جو ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتاوہ مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے رانا ثنااللہ کا بیان شرمناک ہے ۔ (ا،ب)