ججز نظر بندی کیس : عدالت نے پرویز مشرف کو آخری موقع دے کر وارننگ جاری کر دی

اسلام آبا(ویب ڈیسک ) سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے پرویز مشرف کو آخری وارننگ جاری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس  مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکیل اختر شاہ اور ضامن کیپٹن ریٹائرڈ نذیرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے استفسارکیا گیا کہ ضامن بتائیں کہ کب پرویز مشرف کو عدالت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں، اگر پرویزمشرف پیش نہ ہوئے تو ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے، جس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویزمشرف آنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر نے اجازت دی تو واپس آ جائیں گے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

 عدالت نے پرویز مشرف کے ضامن کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ (ا،خ ۔س)