پاکستان کے پہاڑی علاقوں کے باسیوں کے لیے دھماکہ خیز خوشخبری : حکومت نے شاندار سہولت فراہم کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قدرتی آفات کے دوران گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فاٹا کے متاثرہ علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کو باحفاظت نکالنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 3 ایئر ایمبولنسز  کی خریداری کا عمل آئندہ 3 ماہ کے دوران شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مذکورہ علاقوں کیلیے 5 ایئر ایمبولنس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس میں سے گلگت بلتستان کو 2، آزاد کشمیر کو 2 جبکہ فاٹا کو 1 ایئر ایمبولنس فراہم کی جانی تھی۔

سابق وزیر اعظم کے منصوبے کو پایئہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے  3 ائیر ایمبولینسز کی خریداری کی سمری وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کو ارسال کر دی ہے۔( ا، خ ۔ س)