لاہور کے حالات خراب ،معروف عالمِ دین گرفتار، مظاہرے اور دھرنے شروع ہونے کا امکان

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)  رانا ثناء اللہ کے قادیانیوں کے  حق میں بیان کے بعد   تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے  احتجاج کرنے  پر  معروف  مذہبی شخصیت پیر آصف اشرف جلالی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  کیپٹن صفدر کے قومی اسمبلی میں قادیانی کے بعد رانا ثناء اللہ نے میدان میں آتے ہی  قادیانی کے حق میں بیان دیا تھا جس کے بعد پاکستان  کے مذہبی حلقوں میں  تشویش کی لہر  پائی جارہی تھی اور  کئی مذہبی جماعتوں  کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی اور اسی کے پیش  نظر  تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے  احتجاج کیا جا رہا تھا   کہ پولیس نے پیر اشروف جلالی کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے داماد  کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں   خطاب  کرتے ہوئے  قادیانی کے خلاف بیان دیا تھا کس کے بعد  پنجاب کے صوبائی وزیر  قانون  رانا ثناء اللہ کی جانب سے  قادیانی کے حق میں بیان دیا  جس کے بعد حالات  نے کشیدگی اختیار کر لی جس کے پیش نظر  صوبائی دارلحکومت میں  دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی  ہے۔