سچی یاری سب پہ بھاری : عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر آتے ہی شیخ رشید نے آخری پتہ بھی شوکرادیا ، مخالفین حواس باختہ ہوگئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا زیادتی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور ان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کر کے اپنی پوزیشن کو مزید خراب کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے ،وارنٹ جاری کرنے کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے ۔ (ا،ب)