دنیا بھر میں فیس بک کی بندش، صارفین کو مشکلات کا سامنا

 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی دو بڑی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل آگیا ہے ، تاحال انتظامیہ کی جانب سے تعطل کی وجہ بیان کی گئی ہے اور نہ ہی اس کی بحال کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام 8بجکر 11منٹ پر امریکہ اور برطانیہ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز میں تعطل آیا جو کہ بعدازاں پوری دنیا میں پھیل گیا. اس مسئلے کو بیان کرنے کے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لے لیا ہے اور وہیں پر اپنی پریشانیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم فیس بک کی اتنظامیہ کی جانب سے تاحال اس پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ تاہم اب کچھ  علاقوں میں فیس بک کی  سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔