’’ اب ہر شخص گاڑی کا مالک ہوگا ‘‘ سوزوکی نے شاندار اور سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  سوزوکی کمپنی نے اپنی سستی گاڑی متعارف کرا دی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سوزوکی کمپنی کی ہی گاڑیاں ہیں۔

اب سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا ہے جو کہ ایک سستی گاڑی ہے۔اور یہ سستی ترین گاڑی سوزوکی کمپنی نے بھارت میں متعارف کرائی ہے جس کی فروخت اس ماہ کے آخر تک بھارت میں شروع ہو جائے گی۔

اس کی قیمت پاکستان کے لحاظ سے کم ہے، پاکستان میں اس کی قیمت چھ لاکھ 68 ہزار ہوگی۔ سوزوکی کمپنی نے اس گاڑی میں جدید ترین حفاظتی فیچرز رکھے ہیں، اس گاڑی کا ڈیزائن پہلے کی نسبت زیادہ اچھا ہے، یہ گاڑی پاکستان میں موجود سوزوکی مہران سے ڈیزائن میں بہت بہتر ہے۔ یہ گاڑی 998 سی سی کی ہے ۔