’’ میرا نام سارہ ہے اور بڑی مشکل میں ہوں، پلیز میری مدد کریں‘‘ پاکستانیوں کو لوٹنے والی حسینہ برطانیہ میں کیا کرتی پھر رہی ہے؟ گرما گرم خبر آگئی 

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان  میں موجود تقریبا تمام موبائل صارفین کو جہاں بے نظیرانکم سپورٹ سے پیسے ملنے کے فراڈی پیغامات موصول ہوئے ہیں تو وہیں ہسپتال میںموجود کسی ضرورت مند فرضی لڑکی سے بھی میسج ملے ہیں جس کا عمومی نام صبا ہوتا ہے اور وہ 20 یا 50 روپے کا بیلنس مانگتی نظر آتی ہے۔

اب اسی طرح سارہ  نامی لڑکی کا فراڈ برطانیہ میں شروع ہوگیا ہے کیونکہ سارہ وہاں لڑکیوں کے مقبول ناموں میں سے ایک ہے اب برطانیہ میں اسکیمر اور فراڈ کرنے والے سارہ کا نام استعمال کرکے خصوصاً والدین کو ایک ایس ایم ایس بھیج رہے ہیں جس میں 20 پونڈ رقم مانگی جاتی ہے۔بر طانیہ میں دھوکہ دہی کے اس نئے حربے میں سارہ اپنے والدین سے کہتی ہے کہ میں کسی اور کے فون سے ایس ایم ایس کررہی ہوں اور گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ہے۔ پلیز اس نمبر پر  مجھے جواب دیجئے۔