دوست کے ذریعے دس ارب روپے کی پیشکش کا الزام : حمزہ شہباز شریف دینے کی بجائے لینے والے بن گئے،تفصیلات اس خبر میں

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا، نوٹس میں عمران خان سے 14 روز کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا یا ہے۔قانونی نوٹس کے مطابق عمران خان نے میڈیا کے ذریعے حمزہ شہباز پر الزام لگایا ہے کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے انہیں حمزہ شہباز کے ایک دوست کے ذریعے 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 14 روز کے اندر میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں، بصورت دیگر عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعوی عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔(ش س م۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...