فیس بک کے لائک آپشن میں ایک اور ایموجی کا اضافہ، مگر اس کا مطلب کیا ہے؟ اس خبر میں جانیے

لندن (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے اسٹیٹس پر ردعمل دینے والے آپشن میں ایک اور 'ری ایکشن' کا اضافہ کردیا۔اس سے قبل جب ہم فیس بک پر کسی بھی پوسٹ کو لائک کرتے تھے تو اس میں 6 مختلف ایموجیز نمودار ہوتی تھیں، جن میں غصہ اداسی محبت خوشی اور حیرانگی شامل تھے ۔

تاہم اب اس لائک آپشن میں ایک اور ایموجی کا اضافہ ہوگیا ہے جس کا نام ’شکرگزاری‘ ہے جو ایک پھول کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔خیال رہے کہ فیس بک کے اس لائک آپشن گھر میں ’ناپسندیدگی‘ کا ایموجی شامل نہیں ہے۔اسٹیٹس کے لیے اس نئے ری ایکشن بٹن کی شمولیت فیس بک کے جاری عمل کا حصہ ہے جس کے مطابق صارفین کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے نت نئے طریقہ کار تخلیق کرنا ہے۔یاد رہے کہ فیس بک وقتاً فوقتاً اسٹیٹس اور اس کے رد عمل کے لیے موجود آپشن کے بٹن کے حوالے سے تبدیلیاں لاتا رہا ہے، ویسے اسٹیٹس میں اس پھول کا آجانا نیا نہیں ہے کیونکہ گذشتہ برس ’مدرز ڈے‘ پر اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بھی اسی پھول کو متعارف کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں اسے فیس بک سے ہٹا دیا گیا تھا۔تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ آپشن مستقل طور پر موجود ہوگا یا مدرز ڈے کے بعد دوبارہ ختم کر دیا جائے گا۔(ش س م ۔س)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...