میاں نواز شریف کی گائے اور اس کا بچھڑا : سپریم کورٹ آف پاکستان سے اٹھنے والی ایک عورت کی چیخ پورے ملک میں سنائی دینے لگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  گائے کا بچھڑا گم ہونے پر مالکن کی سپریم کورٹ احاطے میں دہائی، مٹھو کا دھڑ کالا ٹانگیں اور ماتھا سفید ہے، ڈھونڈ کر دینے والے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کردیا۔

آٹھ ماہ کا مٹھو اٹک میں گم ہوگیا، ممتاز بیگم سپریم کورٹ پہنچ گئیں، میڈٰیا کے ذریعے عوام سے تلاش گمشدہ کی اپیل کردی، شناختی علامات بھی بتا دیں۔کہا لاڈلا بچھڑا بچھڑنے کے غم میں اُن کی گائے بیمار پڑگئی، بے زبان ماں کا دکھ دیکھا نہیں جاتا، مالکن نے مٹھو کی اطلاع دینے والے کو مالا مال کرنے کا بھی اعلان کردیا۔مٹھو کی مالکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچھڑا اگر نواز شریف یا شہباز شریف کی گائے کا ہوتا تو سب کی دوڑیں لگ چکی ہوتیں اور مٹھو کب کا مل بھی چکا ہوتا۔(ش س م۔س)