اسلام کے ٹھیکیدار کہلانے والے والوں کا ایک اور شرمناک اعلان

بغداد(ویب ڈیسک) داعش نے اپنی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے بالکل الٹ بیان جاری کر دیا ہے ۔داعش کے ترجمان کے مطابق ماہ رمضان کے دوران امریکہ اور یورپ میں خودکش اور بم حملے کیے جائیں گے۔داعش نے اپنے جنگجووں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے جب کہ اپنے پیروکاروں کے نام پیغام دیا گیا ہے کہ حملے فوج سیکورٹی اداروں اور سویلین سبھی پر کیے جائیں گے۔