کینیڈاکی مشہورومعروف کمپنی نےہندوستانی جھنڈےسےگھریلواستعمال کی ایسی چیزبنادی کہ بھارت کےتن بدن میں آگ لگ گئی، بھارتی میڈیابھی چلااٹھا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کےمطابق کینیڈا کی’’ڈور میٹ‘‘(دروازوں کے سامنے رکھی ہوئی جوتے صاف کرنے والی چٹائی) بنانے والی مشہور ومعروف کمپنی ’’ ایمیزون ‘‘ نے ہندوستانی ترنگے والا ڈورمیٹ فروخت کرنا شروع کردیا۔انڈین وزیرخارجہ سشما سوراج نے شکایت ملنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین کمپنی کووارننگ دی ہے کہ بھارتی ترنگے والا ڈور میٹ بنانے اور فروخت کرنے پر غیر مشروط معافی مانگے اور ایسے ڈورمیٹ فورا واپس لے۔نہیں تو کمپنی کے حکام کونہ تو بھارتی ویزا جاری کیا جائے گاجبکہ پہلے سےجاری ہونے والے ویزے بھی واپس لے لئے جائیں گے۔

انڈین وزیر خارجہ نے کینیڈا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس معاملہ کو’’ایمیزون‘‘ کے سینئر حکام کے ساتھ اٹھائیں۔ سشماسوراج نے کہا کہ کینیڈین کمپنی ’’ ایمیزون‘‘ کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے اور ہمارے قومی پرچم کی توہین کرنے والے تمام مصنوعات کو فوری طور پر واپس لےلیناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگرایمزون ایسا نہیں کرتی تو ہم کینیڈین کمپنی کے کسی افسر کو بھی ہندوستان کاویزا جاری نہیں کریں گےجبکہ ہم پہلے جاری ویزے بھی واپس لے لیں گے۔(خ.و)