یا اللہ رحم ! اہم ترین شہر میں تاریخ کا سب بڑا دھماکہ ، ہر طرف تباہی مچ گئی

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے شہر موصل کے قیارہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 25 تیل کے کنوؤں کو آگ لگائی دی جن میں سے 16 کنوؤں کی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔

قیارہ کے دیگر کنووں میں لگائی گئی آگ کو بجھانے کے لیے سر گرمیاں جاری ہیں۔ داعش نے تیل کنووں میں آگ لگانے سے قبل پورے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں جن کی وجہ سے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ داعش نے جون 2014ء میں قیارہ کے علاقے پر قبضہ کیا تھا، لیکنماہ اگست میں قبضے کے خاتمے کے بعد اس نے علاقے کے تمام کنووں کو نذر آتش کر دیا تھا۔ دوسری جانب داعش نے عراقی شہر موصل میں 2 اہم سرکاری عمارتیں دھماکے سے اڑا دی ہیں۔ عراقی فوج کے ایک بریگیڈیر نے بتایا کہ جنگجوؤں نے منگل کے روز فیصلہ نامی علاقے میں 2 عمارتوں کو منہدم کر دیا۔ عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ملکی فوج گزشتہ برس اکتوبر سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں اس آپریشن میں امریکی دستوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ موصل پر 2014ء کے وسط سے داعش کے جنگجو قابض ہیں۔ (یا)