بریکنگ نیوز:پارلیمنٹ کے باہر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے،ملک میں تعینات 5 غیر ملکی سفیرہلاک،عالمی سطح پرہلچل مچ گئی

افغانستان (ویب‌ڈیسک)متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں اس کے پانچ سفارتکار بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی گورنر کے دفتر کے احاطے میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں نائب گورنر، افغانستان کی وزارت خارجہ کے دو اعلیٰ اہلکار اور دو ارکان پارلیمان بھی شامل ہیں۔حملے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر زخمی ہوئے تھے۔متحدہ عرب امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مقامی سربراہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔افغان وزارتِ صحت کے ایک عہدے دار نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو استقلال ہسپتال اور دوسرے ہنگامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ منگل کو کابل میں افغان پارلیمان کے قریب دہرے دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ یہ حالیہ مہینوں میں کابل میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔(ی