64 سال بعد ملکہ برطانیہ نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، اگلا امیدوار کون ہوگا؟جانیئے اس خبر میں

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ ایلزبتھ نے ومبلڈن کے نگراں آل انگلینڈ لان ٹینس کلب سے بطور پیٹرن اپنا کردار ختم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ملکہ ایلزبتھ نے ومبلڈن کے نگراں آل انگلینڈ لان ٹینس کلب سے بطور پیٹرن اپنا کردار ختم کرلیا ہےانہوں نے 64 برس تک ملکی ٹینس کلب کے پیٹرن کا کردار نبھایا ہے، 1977 میں ہوم فیورٹ ورجینیا ویڈ نے ملکہ کے ہاتھوں ومبلڈن شیلڈ وصول کی تھی،اس کے بعد 2010 میں اینڈی مرے نے دوبارہ ہوم چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔ دوسری جانب بھکنگم پیلس نے بھی کوئن کے لان ٹینس ایسوسی ایشن اور رگبی فٹبال یونین کے بطور پیٹرن الگ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ برطانیہ ٹینس کلب کی اگلی پیٹرن کون ہونگی اس کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا