مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی بربریت، ظلم کی آخری حد بھی پار کر دی

سری نگر(ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو 35 ویں روزمیں داخل ہو گیا ہے۔ جب کہ مقبوضہ وادی فوجی چھاؤنی میں بدل کر رہ گئی ہے۔ آج بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے وادی میں کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مساجد کو تالے لگادیئے۔ حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے خوف سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت تمام مساجد کوتالے لگا دیئے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل کر رکھی ہے جب کہ اخبارات و رسائل کے دفاتر بھی زبردستی بند کرا دیئے گئے ہیں۔(ی-م)