افریقہ دہشت گردی کے نشانے پر، سرکاری عمارتوں کے قریب 2خود کش دھماکے

موغا دیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی عمارتوں کے قریب 2خود کش بم دھماکوں میں 13افراد ہلاک ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیر ملکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق موغادیشو میں افریقی یونین کے عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔دوسرا خود کش حملہ آور پیدل تھا، جس نے اقوام متحدہ امن مشن کے کمپاونڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکا کیا۔

حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد ہلاک اور12 افراد زخمی ہوئے، تاہم اقوام متحدہ کے اہلکار محفوظ رہے۔

دھماکے موغادیشو ایئر پورٹ کے قریب ہوئے، جس کے باعث پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ( چغتائی، گوندل )