دنیا کی10بدترین ایئرلائز کی فہرست جاری۔۔۔پہلےنمبرپرکونساملک ہے؟ پاکستان کےبارےمیں جان کرآپ یقین نہیں کریں گے

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکی ادارے بلوم برگ نےدنیا کی دس بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کی ’’ایئرانڈیا‘‘ کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیاگیاہے۔بلوم برگ نے اس کا ڈیٹا عالمی فضائی اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اسٹسٹکس سے حاصل شدہ معلومات کے بعد شائع کیا ہےجس میں دنیا کی بدترین 10 ایئرلائنز کو شامل کیاگیا ہے جس کی فہرست بالترتیب ای ایل اے ایل ( اسرائیلی ائیرلائن) پہلے، آئس لینڈ ایئردوسرے، ایئر انڈیا تیسرے، فلپائن ایئرلائنز چوتھے، ایشیانا ایئرلائنز پانچویں، چائنا ایسٹ ایئرلائن چھٹے، ہانگ کانگ ایئرلائن ساتویں، ایئرچائنا8ویں، کورین ایئر9ویں اور ہینن ایئرلائن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

فلائٹ اسٹسٹکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے 500 مختلف ذرائع سےحاصل شدہ ڈیٹا کےتجزیے کےبعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جسے بلومبرگ نے شائع کیا ہے۔اس میں فلائٹ ٹریکنگ، ایئرپورٹ رن وے کے اوقات، ریڈار سروسز، ایئرلائن ریکارڈز، ایئرپورٹ ڈیٹا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے ای) اور یوروکنٹرول جیسے اداروں سے بھی معلومات لی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے حکام نے بلومبرگ کو بتایا ہم نے فلائٹ کارکردگی میں اہم لوازمات اور قدروں کو بغور دیکھا ہے۔ ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی مدد سے ہم نے معلومات کو پرکھا ہے جس کے بعد یہ نتائج سامنے پیش کیے گئے۔ دوسری جانب ایئرانڈیا نے اس فہرست کومسترد کردیا ہے۔(خ.و)