دنیا کی معروف ترین کار ساز کمپنی کی تمام گاڑیاں کمپنی کو واپس بھجوا دی گئیں ۔۔۔ ایسا کیوں کرنا پڑا ؟ جانئے اس خبر میں

بیجنگ(ویب ڈیسک) معروف کار ساز کمپنی واکس ویگن کی گاڑیوں کے بریک خراب ہونے پر 50ہزار گاڑیاں واپس منگوالی گئیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق معروف کار ساز کمپنی واکس ویگن کے بریک میں خرابی پر چین سے اپنی 50 ہزارگاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت یکم جولائی 2012 ءسے 6 اگست 2015 ء کے دوران تیار کی گئی۔ بیٹلز گاڑیاں اور جولائی 2012 سے 6 جولائی 2013 ءکے دوران تیار کی گئی گولف گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی۔یاد رہے کہ ان گاڑیوں کی بریکوں میں خرابی کے باعث ان کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ (یا)