معروف نشریاتی ادارےکی بڑی غلطی، ملازمت کے انٹرویو کے لیے آئے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو غلطی سے شو میں مہمان کی جگہ اسٹوڈیو بھیج دیا، اسکےبعدجوہواوہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی غلطیوں پر غلطیاں، مارننگ شو کے میزبان سیاسی تجزیہ کار کو کوہ پیما سمجھ بیٹھے، سیاسی حالات پر تبصرہ کرنے کے لیے اسٹوڈیو میں مدعو مہمان نے براہ راست نشریات میں کوہ پیما ہونے سے سراسر انکار کردیا۔بی بی سی مارننگ شو کے میزبانوں نے مہمان کا تعارف ایک کوہ پیما ہیرو کی حیثیت سے کروایا جس نے بڑی بہادری سے ایک خاتون کی جان بچائی تھی۔ مہمان ٹاڈ لینگ مین کے چہرے پر الجھن کے تاثرات ابھرے اور پھر انہوں نے صاف کہہ دیا کہ وہ کوہ پیما نہیں۔یقیناً مہمان بلانے میں غلطی کی گئی ہے۔اس سے قبل بی بی سی کے ایک اور شو میں ملازمت کے انٹرویو کے لیے آئے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو غلطی سے مہمان کی جگہ اسٹوڈیو بھیج دیا گیا تھا۔(خ۔و)