خاتون نے صرف ایک خواب کی مدد سے 53 لاکھ ڈالر جیت لئے،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نووا اسکوٹیا(ویب ڈیسک)کینیڈا کی رہائشی اولگا بینو نے 53 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے جس کا نمبر انہوں نے 27 سال پہلے خواب میں دیکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ نمبر انہیں 1989 میں خواب میں نظر آیا اور ان کے ذہن سے چپک کر رہ گیا.

جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی ’’دی اٹلانٹک لاٹری‘‘ میں ہر بار اسی نمبر کا ٹکٹ خریدنا شروع کردیا۔اس دوران وہ خود بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں اور ان کے شوہر کو گھر تک فروخت کرنا پڑا لیکن اولگا نے اٹلانٹک لاٹری میں اسی نمبر کے ٹکٹ ہر مرتبہ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخرکار 27 سال بعد ان کی قسمت مہربان ہو ہی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کی انعامی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کے لئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی اور پھر ڈزنی ورلڈ گھومنے جائیں گی۔(ی)